اظہر علی اور عماد وسیم نے انجری سے نجات کیلئےنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام کا آغاز کردیا
لاہور: قومی کرکٹراظہر علی اور عماد وسیم نے انجری سے نجات کیلئےنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں چار ہفتے کا ری ہیب پروگرام اظہر علی مکمل فٹ نہ ہوسکے،سابق کپتان کو فٹنس میں بہتری کیلئے مزید 3 ہفتے درکار ہیں۔تاہم وطن واپس پہنچتے ہی کرکٹر زنے این سی اے میں ری ہیب پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ ادھر گھٹنے کی انجری کا شکار عماد وسیم بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام کا آغاز کرچکے ہیں،انجری کے باعث بی پی ایل اور قومی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے آوٹ ہونے والے عماد وسیم کا ری ہیب پروگرام بھی 3 ہفتے جاری رہے گا۔
عماد وسیم اور اظہر علی نیو زی لینڈ کے خلاف سریز سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں