کپتان کراچی کنگز عماد وسیم کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک
ایبٹ آباد میں فٹنس کیمپ کے بعد آج نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں میڈیا کی غیر مجودگی میں فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں سب ہی کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہوگئے، کپتان سرفراز احمد نے اپنے کیریئر کا سب سے بہترین 18.2 فٹنس لیول حاصل کرکے سب کو حیران کو کردیا،
مگر قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم پہلے دن فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے اور ان کا لیول 17.2 رہا جو کہ عالمی تقاضوں کے مطابق نہیں،،، ٹیم منیجمنٹ نے عماد وسیم کو ایک اور موقع دیا ہے کہ وہ اپنی فٹنس ثابت کریں اور اب ان کا کل دوبارہ سے فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا،، اگر وہ اس کامیاب ہوگئے تو ایشیا کپ میں ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں بصورت دیگر وہ ایشیا کپ کھیلنے سے محروم ہوجائیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں