اعجاز جونیئر نے ناقدین کے منہ بند کردیے، ٹیم کشمیر نے تاریخ رقم کردی
اعجاز جونیئر کو قدرت نے کوچنگ کی صلاحیتوں سے نوازا ہے مگر ناقدین ہر دور میں ان کے تعاقب میں رہے اور ان کو اس ریجن کی کوچنگ کی سونپ دی گئی جہاں کوئی کوچنگ جانے کی ہمت نہیں کرتا مگر اعجاز جونیئر نے یہ چیلنج قبول کیا اور آزاد جموں کشمیر کرکٹ میں چھپے ٹیلنٹ کو دن رات ایک کردیا اور اس کے نتائج ملنا شروع ہوگئے ہیں اور تارِیخ میں پہلی بار ٹیم اے جے کے نے قائد اعظم ٹرافی کے سیمی فائنل کے لیے کولیفائی کرلیا ہے اور یہ اعزاز کسی کرشمے سے کم نہیں
اعجاز جونیئر لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں اور پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام میں وہ عاقب جاوید کے دائیں ہاتھ سمجھے جاتے ہیں، گزشتہ دنوں انکو انٹرنیشنل ڈیوٹی ملی تو ان پر مخصوص ناقدین نے توپوں کے منہ کھلو دیے اور ان سے یہ عہدہ چھنوا کر دم لیا
لاہور قلندرز منیجمنٹ نے اے جے کے ٹیم کی قائد اعظم ٹرافی میں تاریخی کارکردگی پر ہیڈکوچ اعجاز جونیئر کو مبارکباد دی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں