سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد ایک بار پھر کوچنگ کے میدان میں
قومی ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ اور کئی دیگر کوچنگ فرائض سرانجام دینے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے اس وقت این سی اے کو خیر باد کہہ کر شارجہ میں کوچنگ شروع کر دی تھی جب نجم سیٹھی کے دور میں ان کو کوچز روم تک محدود کر دیا گیا تھا، شارجہ سے واپسی کے بعد نت نئے تجربات کرنے والے اعجاز احمد نے ایک بار پھر کاروبار شروع کیا جسمیں آجکل وہ نہایت مصروف تھے
مگر اعجاز احمد کی صلاحیتوں سے ڈائریکٹر اکیڈیمیز مدثر نزر بخوبی آگاہ ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کو قومی انڈر19 کا ہیڈکوچ مقرر کر دیا ہے
پی سی بی نے اعجاز احمد کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا
سابق کرکٹر اعجاز احمد کی تقرری 3 سال کے لیے کی گئی ہے
اعجاز احمد قومی انڈر 16 اور اے کرکٹ ٹیموں کے ساتھ بھی کام کریں گے
اعجاز احمد اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے
آئندہ ماہ قومی اے کرکٹ ٹیم کی کینیا میں 8 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت اعجاز احمد کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی
بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد اور ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھی اعجاز احمد ذمہ داریاں نبھائیں گے
آئندہ سال قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے
اعجاز احمد کا انتخاب وسیم خان اور مدثر نذر پر مشتمل کمیٹی نے کیا ہے
کمیٹی نے عہدے کے لیے خواہشمند دیگر سابق کرکٹرز کے انٹرویوز کے بعد اعجاز احمد کا نام فائنل کیا
اہم ذمہ داری سونپے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں، اعجاز احمد
اپنے تجربے کی بنیاد پر قومی جونیئر کرکٹ کی بہتری میں کردار ادا کروں گا، اعجاز احمد
اعجاز احمد کی بطور کوچ قابلیت پر کوئی شک نہیں، مدثر نذر
اعجاز احمد کھیل پر گرفت اور کھلاڑی کی پہچان کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، مدثر نذر
پاکستان انڈر19 کا دیگر سٹاف کون ہوگا اس کا فیصلہ اعجاز احمد کریں گے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے وضح کردہ اصول کے مطابق ہیڈکوچ کی خواہش کا پورا احترام کرے گی
اپنی رائے کا اظہار کریں