احسان مانی اور اسد خان کے بطور پی سی بی ممبر بی او جی تقرری کا نوٹیفکیش جاری
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے آئندہ چیئرمین احسان مانی کو ممبر گورننگ باڈی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے
احسان مانی کے ساتھ ساتھ پیٹرن انچیف پی سی بی عمران خان نے اسد علی خان کو بھی ممبر گورننگ باڈی مقرر کردیا ہے
ان دونوں ممبران کو تین تین سال کے لیے ممبر گورننگ باڈی مقرر کیا گیا ہے
ادھر پتہ چلا ہے کہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ کونسل کا اجلاس 28 اگست کو ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے جو اب نئے چیئرمین پی سی بی کے تقرر کے بعد ہوگا۔
گورننگ کونسل کے اجلاس میں براڈ کاسٹنگ رائٹس اور ٹائیٹل اسپانسر شپ سے متعلق فیصلے ہونا ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے ممبرز کی تعداد 10 ہے جس میں دو براہ راست وزیراعظم یعنی پی سی بی کا پیٹرن مقرر کرتا ہے جب کہ دیگر 8 ریجنز اور ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منتخب ہوکر بورڈ کا حصہ بنتے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں