احسان مانی کے چیئرمین بنتے ہی بڑی اکھاڑ پچھاڑ تیار
وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور احسان مانی کے مابین ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا الگ سے چیئرمین نامزد کیا جائے گا جسکا فیصلہ پی ایس ایل فرنچائزز سے صلاح مشورے کے ساتھ لایا جائے گا
احسان مانی کے آئینی تقاضے پورے کرنے کے بعد جیسے ہی ان کو چیئرمین پی سی بی منتخب کیا جائے گا پی سی بی میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کی جائے گی اور بڑی لمبی چوڑی ڈاون سائزنگ کی جائے گی
ذرائع کا بتانا ہے کہ نجم سیٹھی کی باقیات میں سے بہت ہی کم ملازمین اپنی کرسی بچا پائیں گے جنمیں ذیادہ تر 92 ورلڈکپ کے کھلاڑی ہونگے مگر 92 سکواڈ کے چند کھلاڑیوں کو صدماتی صورت حال بھی دیکھنا پڑ سکتی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذاکر خان، عاقب جاوید اور جاوید میانداد کو اہم ذمے داریاں سونپے جانے کا امکان ہے ،،، خیال کیا جا رہا ہے کہ جاوید میانداد ڈومیسٹک کرکٹ میں عمران خان کی خواہشات کے مطابق نیا نظام لے کر آئیں گے جبکہ ذاکر خان کو بین الاقوامی امور کا اہم عہدہ ملنے کی توقع ہے
تابی لیکس اس کھوج میں ہے کہ عاقب جاوید کو کس عہدے پر لایا جا رہا ہے؟
اب دیکھیے عاقب جاوید کو ڈومیسٹک کرکٹ کا الٹی گنگا بہنے کے سلسلے کو سیدھا کرنے کی ڈیوٹی دی جاتی ہے، یا پھر نیشنل کرکٹ اکیڈیمی کا کوئی بڑا عہدہ ان کے انتظار میں ہے یا پھر وہ مکی آرتھر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجانے والے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں