More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

اور اب ٹاپ سٹارز برف پر کرکٹ کھیلیں گے

اور اب ٹاپ سٹارز برف پر کرکٹ کھیلیں گے

جی ہاں کرکٹ نت نئے تجربات کا شکار ہے اور اب کھیل سے ذیادہ سرکس کا روپ دھارتی جارہی ہے،،، ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی کرکٹ نے جنم لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ترین کرکٹ بن گئی،،،دسمبر میں دوبئی میں ٹی 10 کرکٹ کا آغاز ہورہا ہے اور اسمیں بھی سپرسٹارز کی شرکت اسکے مقبول مستقبل کی ضمانت نظر آرہا ہے
مگر کرکٹ کی بے چینی ہے کہ ختم ہی ہونے کو نہیں آ رہی اور اب سوئٹرز لینڈ میں ہوگی آئس کرکٹ ،،،الپائن ریزورٹ پر آئندہ برس فروری میں دو ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے،،یہ میچز 8 اور 9 فروری کو سینٹ مورٹز کی ایک منجمند جھیل پر کھیلے جائیں گے۔

شعیب اختر، وریندرسہواگ، محمد کیف، مہیلا جے وردنے، لسیتھ مالنگا، مائیک ہسی، گریم اسمتھ، جیک کیلس، ڈینیئل ویٹوری، ناتھن میک کولم، گرانٹ ایلوئٹ، مونٹی پنیسر اور اویس شاہ جیسے  شہرہ آفاق کھلاڑی حصہ لیں گے

یونٹ کو سینٹ مورٹز آئس کرکٹ کا نام دیا گیا ہے اور اسمیں کھلاڑی کرکٹ کی ہی کٹ پہنے گے تاہم کھلاڑی سپائکس کی بجائے عام جوگرز استعمال کریں گے
سینٹ مورٹز آئس کرکٹ ایک بھارتی فرم منعقد کروا رہی ہے اور ان کا دعوی ہے کہ آئی سی سی نے یہ ایونٹ کروانے کی اجازت دے رکھی ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں