ورلڈ U19 کرکٹ ٹیم — ایک پاکستانی کھلاڑی منتخب
انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کا ٹریک ریکارڈ ہمیشہ متاثر کن رہا ہے ،، مگر حالیہ ورلڈکپ میں پاکستانی نوجوان کھلاڑی اپنی روایات برقرار رکھنے میں ناکام رہے اور افغانستان جیسی ٹیم سے بھی پہ در پہ شکست کا سامنا کرتے رہے،،، بارش نہ ہوتی تو ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن کی بجائے افغانستان سے ورلڈکپ میں تیسری بار شکست کی زلت کا سامنا کرنا تقریبا یقینی تھا
مگر پھر بھی ورلڈ انڈر19 کے لیے ایک پاکستانی کھلاڑی آئی سی سی کو بھا گیا ہے جبکہ فائنل کھیلنے والے آسٹریلیا کا ایک بھی کھلاڑی عالمی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا،،،، آئی سی سی انڈر 19 ٹیم میں بھارت کے 5، جنوبی افریقا کے 3، ایک پاکستانی اور ایک افغانستان کا کھلاڑی شامل ہے
جی ہاں پاکستان کے ابھرتے ہوئے الٹے ہاتھ سے فاسٹ باولنگ کرنے والے شاہین آفریدی کو عالمی انڈر 19 میں شامل کر لیا گیا ہے جنہوں نے ایونٹ میں 12 وکٹیں حاصل کیں،،، ماہرین کرکٹ شاہین آفریدی کو مستقبل کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے اس قومی کرکٹ ٹیم کے لیے لمبے عرصے تک کھیلنے والا فاسٹ باولر قرار دے رہے ہیں
جنوبی افریقا کے کپتان رے نارڈوین ٹونڈر کو آئی سی سی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں