آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
دبئی (تابی لیکس ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ہے جس کے مطابق پاکستان کے 2 پوائنٹس کم ہوئے ہیں تاہم اس کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔
4نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ٹاپ 10 ٹیموں کے پوائنٹس میں کمی بیشی ہوئی ہے تاہم ان کی پوزیشنز پرانی جگہ پر ہی برقرار ہیں جبکہ بھارت کی ٹیم نے پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم کے 5 پوائنٹس کم ہوئے ہیں لیکن یہ دوسرے نمبر پر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور پاکستان 2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بدستور ساتویں پوزیشن پر برقرار ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں بنگلہ دیش کی آٹھویں پوزیشن ہے جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم نویں پوزیشن پر موجود ہے اور زمبابوے کا دسواں نمبر ہے۔ واضح رہے کہ آئر لینڈ کی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں پاکستان کے خلاف میں کھیلے گی جبکہ افغانستان کا طویل فارمیٹ میں پہلا مقابلہ نمبر ون بھارت سے 14 سے 18 جون تک بنگلور میں ہو گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں