پاکستان کا سیمی فائنل ممکنہ طور پر جنوبی افریقہ سے ہو سکتا ہے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ، 6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں رہی ہیں اور ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے میدان میں اتریں گی
گروپ 1 کی ٹاپ ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی جبکہ گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم گروپ 2 کی ٹاپ ٹیم سے سیمی فائنل کھیلے گی۔
گروپ 1 میں انگلینڈ 3 میچز میں مسلسل کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا بھی تین میچز کھیل کر 4 ،4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
دوسری جانب اس وقت گروپ 2 میں پاکستان بھی مسلسل 3 میچز میں کامیابی کے بعد ٹاپ پر ہے اور خیال یہی کیا جارہا ہے کہ پاکستان اپنے دو بقیہ میچز ( نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ ) کے خلاف جیت کر گروپ 2 میں پہلی پوزیشن برقرار رکھے گا۔
گروپ 1 میں ابھی صورتحال واضح نہیں ہے کہ کونسی ٹیم سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹکرائے گی لیکن اگر پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتحال سپر 12 مرحلے کے آخر تک برقرار رہی یعنی انگلینڈ پہلے، جنوبی افریقا دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر رہا تو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ دوسرے نمبر والی ٹیم جنوبی افریقا سے ہوگا۔
ورلڈ کپ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور صورت حال کچھ یوں ہے
انگلینڈ
گروپ 1 میں انگلینڈ کو اپنے اگلے 2 میچز سری لنکا اور جنوبی افریقا سے کھیلنے ہیں۔
اگر انگلینڈ ان میں سے ایک میچ بھی جیت لیتا ہے تو ممکنہ طور پر وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 1 میں ٹاپ پر آسکتا ہے اور ٹاپ میں ہونے کی وجہ سے پاکستان سے سیمی فائنل میں مقابلہ نہیں ہوگا۔
تاہم اگر انگلینڈ دونوں میچ ہار جاتا ہے تو 6 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہچنے کیلئے اسے اگر مگر کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
آسٹریلیا
آسٹریلیا نے اپنے اگلے 2 میچز بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے ہیں۔
اگر آسٹریلیا بنگلادیش کے خلاف میچ جیت جاتا ہے تو وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 1 میں دوسرے نمبر پر بھی آسکتا ہے تاہم دونوں میچز جیتنے کی صورت میں آسٹریلیا ٹاپ پر آجائے گا۔
جنوبی افریقا
اسی طرح جنوبی افریقا نے اپنے 2 میچز انگلینڈ اور بنگلادیش کے خلاف کھیلنے ہیں۔
اگر جنوبی افریقا ، بنگلادیش کے خلاف میچ جیت جاتا ہے تو اس کے بھی 6 پوائنٹس ہوجائیں گے، تاہم دونوں میچز جیتنے کی صورت میں وہ بھی گروپ 1 میں ٹاپ پر آجائے گا۔
سری لنکا
اس کے علاوہ سری لنکا بھی 3 میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
سری لنکا نے اپنے اگلے 2 میچز انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے ہیں۔
اگر سری لنکا اپنے دونوں میچز جیت جاتا ہے تو اس کے 6 پوائنٹس ہوجائیں گے اور اس طرح وہ گروپ 1 میں دوسرے نمبر پر آسکتا ہے اور سیمی فائنل میں پاکستان سے مقابلہ ہوسکتا ہے البتہ ایک میچ ہارنے کی صورت میں اس کا سیمی فائنل تک رسائی کا خواب ادھورا رہے گا۔
ویسٹ انڈیز
بات کریں ویسٹ انڈیز کی تو وہ بھی ابھی سیمی فائنل کی ریس سے باہر نہیں ہوا ہے۔
ویسٹ انڈیز ابھی گروپ 1 میں 2 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر موجود ہے۔
اس کے 2 میچز آسٹریلیا اور سری لنکا سے ہیں ،اگر یہ دونوں میچز ویسٹ انڈیز نے اپنے نام کرلیے تو 6 پوائنٹس کے ساتھ یہ بھی سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے کی ریس میں شامل ہوجائے گا۔
تاہم ایک بھی میچ میں شکست کی صورت میں دفاعی چیمپئن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گا۔
اس کے علاوہ اگر انگلینڈ اور آسٹریلیا اپنے اگلے دونوں میچز جیت جاتے ہیں تو انگلینڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آجائے گا اور باقی ٹیموں کا سیمی فائنل تک پہنچنے کا سفر ختم ہوجائے گا۔
دوسرے نمبر پر آنے کی وجہ سے پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل ہوسکتا ہے۔
ورلڈ کپ میں پاکستان کا اگلا میچ 2 نومبر کو نمیبیا سے ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں