بھارت نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا
دبئی : بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان 6 ون ڈے میچوں کی سیریز جاری ہے جس میں بھارت نے جنوبی افریقا کیخلاف 1-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 واں ون ڈے میچ کل کھیلا گیا جس میں بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دیدی اور اس کیساتھ ہی بھارت نےآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔پوائنٹس ٹیبل پر بھارت نے 122 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں ۔
بھارت نے 6 میچز پر مشتمل سیریز کے پانچویں میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز میں 1-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی اور اسی کے ساتھ
آئی سی سی رینکنگ میں جنوبی افریقا سیریز کی شکست کے بعد دوسری پوزیشن پر چلا گیا اور اسے رینکنگ میں 118 پوائنٹس حاصل ہیں جب کہ انگلینڈ 116 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان ٹیم 96 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے۔
آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی حالیہ سیریز میں زمبابوے کو شکست دے کر ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی جس کے بعد زمبابوے کی ٹیم رینکنگ میں گیارہویں پوزیشن پر چلی گئی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں