حسن علی اور محمد حفیظ بدستور آئی سی سی کی ٹاپ ریکنگز پر قابض
جی ہاں آئی سی سی اپنی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے جسمیں دو پاکستانی اپنی دھاک بٹھائے ہوئے ہوئے ہیں،،،، سابق کپتان محمد حفیظ اگرچہ پابندی کا سامنا کر رہے ہیں مگر پھر بھی وہ آل راونڈرز کیٹیگری میں پہلی پوزیشن کو سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ بنگلادیش کے شکیب الحسن 345 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا کے انجیلو میتھیوز 321 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں
باولرز کی کیٹیگری میں تو حسن علی کسی کی ایک نہیں چلنے دے رہے اور ابھی تک پہلی پوزیشن ان کے قبضے میں ہے،،،،جنوبی افریقا کے عمران طاہر 743 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے جیسپرٹ بھمبرا 729 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں
ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں کوہلی بھی کسی کی پکڑائی سے باہر ہیں اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ان سے پہلی پوزیشن چھیننا اتنا آسان نہیں ،،، ویرات کوہلی 876 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈویلئرز دوسرے، ڈیوڈ وارنر تیسرے اور بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
رہی بات ٹیموں کی تو جنوبی افریقی ٹیم 121 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ 111 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور پاکستان ٹیم 99 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں