More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

اظہر علی کی ڈبل سنچری ریکنگ میں کام آ گئی

اظہر علی کی ڈبل سنچری ریکنگ میں کام آ گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی ڈبل سنچری نے ان کو آئی سی سی رینکگ میں نمایاں مقام دلا دیا ہے اور وہ آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ رینکنگ میں آٹھویں نمبر آگئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی پانچویں اور  وارنر چھٹے نمبر پر موجود ہیں
سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے چتیشور پجارا دو درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں

آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ بلے بازوں میں سرفہرست ہیں جبکہ باولر میں فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن  بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں

باولرز میں رویندرا جدیجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر اور روی چندرن ایشون چوتھے، رنگنا ہیراتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں

آل راونڈرز میں بنگلہ دیشی شکیب الحسن سرفہرست ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں