نسل پرستانہ جملے بازی اورکرپشن سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچا:آئی سی سی
جہاں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے آئی سی سی کی من مانی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کپتان سرفراز احمد پر پابندی پر تنقید ہے اور کہا کہ جب دونوں ممالک کے کھلاڑیوں میں صلح ہوگئِ اور کپتان سرفراز احمد نے معافی بھِی مانگ لی ایسے میں آئی سی سی کا اچانک فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے
وہیں آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ آئی سی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ سپرٹ آف دی گیم کو قائم رکھے اور کرپشن اور نسل پرستانہ جملے کسے جانے کے واقعات کا سدباب کرے ،،، کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کے حوالے سے حالیہ دنوں میں چند واقعات ہوئے ہیں، ہم نے ان واقعات پر ضروری اقدامات کیے ہیں تاکہ ہر کھلاڑی کو کھیل کی اصل روح سمجھ آجائے۔ انہوں نے کہا کہ مس کنڈکٹ اور میچ فکسنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔ سری لنکا میں کھلاڑیوں نے کرپشن کے خاتمے کیلئے معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں اینٹی کرپشن کے بارے میں زیادہ رپورٹس اس لیے آرہی ہیں کہ آئی سی سی اس حوالے سے سخت اقدامات اٹھارہا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں