آئی سی سی نے فاسٹ باؤلر پر دو سال کی پابندی لگا دی
ہرارے : آئی سی سی نے غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کے حامل باؤلرز کیخلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا ہے ۔ پہلے آف اسپنر باؤلرز کیخلاف آئی سی ایکشن میں آیا اور متعدد باؤلرز پر پابندی عائد کی ۔آئی سی سی کے اس گھیرے میں پاکستانی باؤلرز بھی آئے جن میں سعید اجمل تو اس گرداب میں ایسے پھنسے کہ ان کا کیریئر ہی ختم ہو گیا ۔
ICYMI: Zimbabwe’s Brian Vitori has been suspended from bowling in international cricket with immediate effect.https://t.co/ZxIY0upwEV pic.twitter.com/KNfAIFVuqi
— ICC (@ICC) March 8, 2018
اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےگھیرے میں زمبابوے کے فاسٹ باؤلربرائن ویٹوری آئے ہیں آئی سی سی نے برائن ویٹوری پر 2 سال کی پابندی عائد کر دی ہے ۔یہ دو سال کے اندر تیسرا موقع ہے جب ویٹوری کو پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔
ویٹوری کو رواں سال جنوری میں 12 ماہ کی معطلی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت ملی تھی تاہم چار میچز کھیلنے کے بعد ہی وہ دوبارہ غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کی زد میں آ گئے۔زمبابوے میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں 4 مارچ کو نیپال کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران امپائرز نے ان کے ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔
آئی سی سی نے ایمپائرز کی رپورٹ پر ان کے ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ہوئے انہیں دوبارہ باؤلنگ سے روک دیا اور ویٹوری کو واپسی کیلئے دوبارہ ایکشن ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ جنوری 2016 میں پہلی مرتبہ ان کے ایکشن کو رپورٹ کیا گیا تھا اور چھ ماہ بعد ایکشن کی درستگی کے بعد انہیں دوبارہ باؤلنگ کی اجازت ملی تاہم نومبر 2016 میں ہی دوسری مرتبہ ان کے ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا گیا۔جنوری 2018 میں آئی سی سی نے ان کے ایکشن کو قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت دی تھی لیکن اب ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہو گیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں