More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

معذورتن ساز نوید بٹ نے پی ایس ایل کے حوالے ایسی خواہش کا اظہار کر دیا کہ۔۔

معذورتن ساز نوید بٹ  نے پی ایس ایل کے حوالے ایسی خواہش کا اظہار کر دیا کہ۔۔

لاہور: مسٹر اولمپیاء ٹائیٹل کی دوڑ میں  کانسی کا تمغہ جیتنے والے قومی معذور تن ساز نوید بٹ نے پی ایس ایل 3 کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس دیکھانے کی خواہش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معذور تن ساز نوید کہتے ہیں حمزہ شہباز کے حلقہ انتخاب سے ہوں وزیر اعلی پنجاب ملاقات کا وقت دیں۔مسٹر اولمپیاء میں فزیکلی چیلنج کٹیگری میں مسلسل 3 سال گولڈ اور اب سلور میڈل جیتنے والے قومی تن ساز نوید بٹ نے آئندہ سال ایونٹ جیتنے کیلئے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

ان کا کہناہے کہ وزیر اعلٰی دیگر کھلاڑیوں کی طرح مجھے بھی سپورٹ کریں،نوید نے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے بھی پی ایس ایل 3 کی افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کی خواہش کابھی  اظہار کیا ہے۔
امریکی شہر لاس ویگاس میں چوتھی مرتبہ میڈل جیتنے والے نوید بٹ نے اپنی کارکردگی پاک فوج کے نام کی ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں