دورہ اومان کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان
پاکستان اور اومان کے درمیان ہاکی سیریز 9 تا 15 ستمبر تک مسقط میں کھیلی جائے گی،،، اس سلسلے میں جوہر ٹاون ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایک روزہ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ،،، حسن سردار کی سربراہی میں منتخب کی گئی اٹھارہ رکنی ٹیم کی صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے منظوری دے دی ہے
منتخب کھلاڑیوں میں شاہ جی احمد(کپتان)، محمد عتیق (نائب کپتان)، حافظ علی عمیر، اسد عزیز، محمد سہیل منظور، فیضان، رانا سہیل ریاض، شان ارشاد، محمد نوید، اویس الرحمن، علی رضا، مبشر علی، تعظیم الحسن، تیمور ملک، سمیع اللہ، عبدالجبار، نوہیز زاہد ملک اور عامر علی شامل ہیں۔
ٹیم منیجمنٹ میں منصور احمد ٹیم منیجر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ محمد عثمان، محمد ثقلین اور ریحان بٹ کوچز جبکہ وقاص محمود کو فزیو تھراپسٹ کی ذمہ داری نبھائیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں