ہاکی پریکٹس میچ؛ ہالینڈ نے پاکستان میچ کا حیران کن نتیجہ آگیا
لاہور: چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہاکی پریکٹس میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے زیر کر لیا۔
فاتح ٹیم کے نورکوتھ میچ کے ہیرو قرار پائے، انھوں نے 2 بار گیند کو جال میں پھینک کر فتح اپنی ٹیم کی جھولی میں ڈالی، پاکستان کی طرف سے واحد گول علیم بلال نے کیا، پاکستان ہاکی ٹیم اپنا تیسرا پریکٹس میچ جمعرات کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ان دنوں ہالینڈ کے شہر بریڈا میں موجود ہے اور وہاں کے خوشگوار موسم میں ٹریننگ کے ساتھ پریکٹس میچز کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 جون کو مدمقابل ہوگی، 24 جون کوپاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ رکھا گیا ہے، 26 جون کو گرین شرٹس ہالینڈ کیخلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے، 28 جون کو پاکستان کا مقابلہ ارجنٹائن کے ساتھ ہوگا جبکہ میگا ایونٹ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم 29 جون کو بیلجیئم سے نبرد آزما ہوگی۔ میگا ایونٹ میں رضوان سینئر ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں