میرا وژن وہی ہے جو عمران خان کا ہے ، احسان مانی
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو پی سی بی کا نیا چیرمین مقرر کر دیا ہے ۔ چیئر مین مقررہونے کے بعد احسان مانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرا وژن بالکل وہی ہے جو وزیراعظم عمران خان کا ہے “۔
احسنا مانی کا مزید کہناتھا کہ وہ نچلی سطح پر کرکٹ میں بہتری لائیں گے ، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھمانچے میں تبدیلیاں کی جائیں گی ۔ نچلی سطح پر کرکٹ کی بہتری کے لیے عملی اقدمات کیے جائیں گے ۔ انکا مزید کہناتھا کہ عمران خان چاہتے ہیں پاکستان کرکٹ میں ٹاپ پر آجائے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں