حفیظ پر پابندی کے بعد وسیم اکرم میدان میں آگئے ۔ایسی بات کہہ دی کہ ۔۔۔
حفیظ پر پابندی کے بعد وسیم اکرم میدان میں آگئے ۔ایسی بات کہہ دی کہ ۔۔۔
پابندی کے دوران حفیظ کو بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیئے ، ویسم اکرم
لاہور: بولنگ پر پابندی کے بعد سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پروفیسر کو بیٹنگ بہتر کرنے کا مشورہ دیدیا۔ کہتے ہیں محمد حفیظ بیٹنگ آل راؤنڈر ہیں۔ زیادہ بولنگ کرانے کی وجہ سے پابندی کا شکار ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹین کرکٹ تفریح کے علاوہ کچھ نہیں۔پابندی کے دوران وہ بیٹنگ بہتر بنائیں ۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ لسٹ سے ہی کیا گیا ہے۔ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی گئی ۔ ٹی ٹین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ فارمیٹ تفریح کے سوا کچھ نہیں۔اس سے پہلے عمران نذیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نذیز کو ملتان سسلطانز میں اس لیے شامل نہیں کیا کیوں کہ انہوں نے انجری کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی ان کی فٹنس کا کسی کو کوئی علم نہیں ہے اس لیے انہیں ملتان سلطانز کی نمائندگی کا موقع نہیں دیا گیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں