پروفیسر نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی کلاسیں لینا شروع کر دیں
جی ہاں کپتان لاہور قلندرز محمد حفیظ کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ نوجوان نسل کو معیاری کرکٹ کھیلنے کے گر بتانے اور سکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور وہ کئی موقعوں پر اپنے خرچ پر کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپ لگاتے رہے ہیں
اور یہ موقع ان کو فراہم کیا ہے لاہور قلندرز نے کہ جب انہوں پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام میں منتخب چار کھلاڑیوں کو محمد حفیظ کے حوالے کردیا ہے ، نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں PDP میں منتخب دلبر حسین،معاذ خان اور علی ماجد کو محمد حفیظ نے معیاری کرکٹ کے تقاضے،فٹنس کا لیول اور مضبوط دماغ کی اہمیت سے روشناس کیا
بعد ازاں چاروں کھلاڑیوں نے محمد حفیظ کے ہمراہ فٹنس سیشن میں بھی حصہ لیا، ٹیم منیجر لاہور قلندرز ثمین رانا بھی اس موقع پر موجود تھے
اپنی رائے کا اظہار کریں