حفیظ،،، کپتان کا عدم اطمینان یا سازش کی دیگ چڑھ گئی
افغانستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے کہ جہاں پاکستان کرکٹرز نے کرکٹ متعارف کروائی،، راشد لطیف،انضمام الحق اور محمد رمضان نے افغانستان میں کرکٹ کی مضبوط داغ بیل ڈالی مگر بنگلہ دیش کی طرح اب افغانستان بھی اپنے استاد ملک کے خلاف فتوحات سمیٹنے لگا ہے اور ورلڈکپ میں افغانستان نے فیلڈنگ کے علاوہ ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ناکامیوں کی منجدھار میں پھنسی ہوئی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، ماہرین کرکٹ نے کپتان سرفراز احمد کے فیصلوں کو آڑھے لیتے ہوئے کہا ہے کہ محسوس ہوتا ہے کہ سرفراز احمد محض ایک پپٹ کپتان ہے اور ساری کپتانی باہر سے ہوتی ہے،
کچھ ماہرین سے ہماری بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ میچ میں سب سے ذیادہ کم رنز دینے والے باولر محمد حفیظ کو محض چار اوور کے بعد باولنگ نہ کروانا حیران کن ہے جبکہ شعیب ملک باولنگ سے یکسر دور رکھا گیا، ماہرین کہتے ہیں محمد حفیظ الٹے ہاتھ سے کھیلنے والے بلے بازوں کے لیے ہمیشہ خطرناک ثابت ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے چار اوورز میں محض بارہ رنز دیے مگر اس کے باوجود الٹے ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز کی موجودگی میں شاداب خان کو اوور دینا حیران کن تھا اگر محمد حفیظ کو پورے دس اوورز کروائے جاتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا، کچھ ماہرین کو تو محسوس ہونے لگا ہے کہ ورلڈکپ میں آصف علی کو محمد حفیظ کی جگہ ٹیم میں شامل کرنے کی پلاننگ ہورہی ہے
ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ معین خان نے وضح کردہ طریقہ کے برخلاف وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنے پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی وضح کردہ اصولوں سے انحراف کررہا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں