More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

حفیظ نے آئی سی سی سے تمام آف سپنرز کے باولنگ ایکشن ٹیسٹ کا مطالبہ کردیا

حفیظ نے آئی سی سی سے تمام آف سپنرز کے باولنگ ایکشن ٹیسٹ کا مطالبہ کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق محمد حفیظ نے آئی سی سی کے دہرے معیار پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس بین الاقوامی کرکٹ میں جتنے بھی آف سپنرز ایکشن میں ہیں ان سب کا بائیومکینیکل ٹیسٹ کروایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے
حفیظ کے مطابق کرکٹ بورڈز کی طاقت ہے جس کے خلاف کوئی بولنا نہیں چاہتا، بہت سی جگہوں پر تعلقات آڑے آ جاتے ہیں جنہیں کوئی خراب نہیں کرنا چاہتا اور بہت سی جگہوں پر نرم گوشہ بھی اختیار کیا جاتا ہے
حفیظ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سمجھ سے بالاتر ہے کہ 16، 17 اور 18 ڈگری کے باولنگ ایکشن کو انسانی آنکھ کیسے بھانپ لیتی ہے اور میرا 16 ڈگری کا ایکشن سب کو نظر آ جاتا ہے مگر 25-30 ڈگری کے ایکشن کسی کو نظر نہیں آتے
سابق کپتان ٹی ٹونٹی حیران ہیں کہ گزشتہ دو سال سے ان کو ٹی ٹونٹی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ہی نہیں دیا گیا جبکہ وہ اور ان کی کپتانی میں ٹیم آئی سی سی رینکنگ پر حکمرانی کرتے رہے ہیں
محمد حفیظ نے مکی آرتھر کے بیان پر ڈھکا چھپا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ بطور آل راونڈر ہی ان کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے تو ضرور ٹیم آل راونڈر کو ہی شامل کیا جائے مگر اس سے پہلے بیٹنگ میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور پھر فیصلہ کیا جائے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں