محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا جائے گا
کارل کرو کا شمار دنیائے کرکٹ کے ان کنسلٹنٹس میں ہوتا ہے کہ جو بگڑے ہوئے یا مشکوک باولنگ ایکشن درست سمت میں لے جانے کے ماہر ہیں،،، وہ سنیل نارائن کا باولنگ ایکشن بھی سدھار چکے ہیں،،،
گزشتہ سال کارل کرو نے نہ صرف محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کو درست کرنے میں معاونت کی تھی بلکہ ان کو مزید بہتر باولر بننے کے مفید مشورے بھی دیے
انگلینڈ میں حفیظ کے حالیہ بائیومکینکس ٹیسٹ کے موقع پر بھی کارل کرو موجود تھے اور انہوں نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن درست قرار دیا جائے گا کیونکہ باولنگ ٹیسٹ کے دوران حفیظ بہت متوازن نظر آئے اور وہ اپنے جسم کو بہت موثر طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔
کارل کرو نے محمد حفیظ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ درستگی کے بعد حفیظ نے اپنے نئے باولنگ ایکشن پر مکمل طور پر عمل کیا ہے اور ٹیسٹ کے دوران انکو چار اوورز میں ایک بال بھی ایسا نظر نہیں آیا کہ جسکو مشکوک قرار دی جا سکے
اپنی رائے کا اظہار کریں