تابی لیکس ،،، محمد حفیظ کا باولنگ ٹیسٹ ہوگیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ جو آج کل انگلینڈ میں مشکوک باولنگ کا بیج اتروانے کے لیے کوشاں ہیں اور وہاں ٹیسٹ کے لیے گئے ہوئے تھے اور جاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کو پورا یقین ہے کہ وہ بالنگ ٹیسٹ کلیئر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے
تو جناب تازہ ترین اور مصدقہ اطلاعات ہیں کہ محمد حفیظ نے باولنگ ٹیسٹ دے دیا ہے جسمیں انہوں نے تین اوورز کروائے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے معائنہ کاروں نے حفیظ کے ایکشن میں خاصی بہتری پائی ہے
محمد حفیظ بھی پرعزم ہیں کہ ان کا ٹیسٹ انتہائی تسلی بخش رہا اور وہ ایک بار پھر سر خرو ہونے میں کامیاب ہوجائیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں