سابق کپتان باولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے ایک بار پھر انگلینڈ روانہ
محمد حفیظ جو مشکوک باولنگ ایکشن کی جکڑ میں آتے جاتے رہتے ہیں اور اسی سلسلے میں وہ اپنا ٹیسٹ دینے بھی انگلینڈ آتے جاتے رہتے ہیں،،پی ایس ایل کے دوران تابی لیکس سے انٹرویو میں سعید اجمل نے بھی محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دینے پر سخت تنقید کی تھی اور آئی سی سی کے دوہرے معیار کو آڑے ہاتھوں لیا تھا
پی ایس ایل میں متاثر کن کارکردگی کے باوجود ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیان داغا تھا کہ بنا باولنگ کے حفیظ ٹیم کے کام کا نہیں
تو جناب پروفیسر اپنے آپ کو کارآمد بنانے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ایک بار پھر ماہرین کو متاثر کرنے کے لیے کوشاں نظر آئیں گے،،، محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ان کو پورا یقین ہے کہ وہ باولنگ ایکشن کلیئر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور ایک بار قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں