محمد حفیظ باولنگ ایکشن درستگی کے لیے انگلینڈ جائیں گے
ایک طرف تو پی سی بی کی جانب سے بنائی گئی باولنگ ایکشن کمیٹی کا مشورہ ہے کہ محمد حفیظ تین دفعہ پابندی کا شکار ہوچکے ہیں لہذا اس بار وہ جلد بازی سے کام نہ لیں یہ نہ ہو کہ ان پر ہمیشہ کے لیے باولنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے تو دوسری طرف اسی باولنگ ایکشن کمیٹی نے محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن درست کرنے کے لیے ان کو انگلینڈ بھیجنے کی سفارش کی ہے جہاں وہ چاردن تک مشہوربرطانوی بائیو میکینکس ایکسپرٹ پال ہیرن کے ساتھ اپنے بولنگ ایکشن پر کام کریں گے
پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے بھی محمد حفیظ کو پال ہیرن کے پاس بھجوانے کے حامی نظر آتے ہیں،،،،پال کو ماضی میں مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور سعید اجمل کے ساتھ ساتھ کام کرنے پر خاصی شہرت ملی،،، محمد حفیظ برطانوی بائیو مکینکس ماہر کی مشاورت کے بعد پاکستان میں علی ضیاء، سلیم جعفر،سجاد اکبر اور احسن رضا پر مشتمل ٹیم کے ساتھ مل کر باولنگ ایکشن کی درستگی پر کام کریں گے
یاد رہے سابق کپتان محمد حفیظ کتوبر میں سری لنکا کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے بعد امپائر ایس روی اور احسن رضا نے مشکوک قرار دیا تھا جسکے بعد وہ لفبرا میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے
اپنی رائے کا اظہار کریں