مکی آرتھر اپنی آئی پہ آ گئے، سینیئر کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ جاری
اگر مکی آرتھر کے پورے کوچنگ کیریئر پہ نظر دوڑائیں تو معلوم پڑتا ہے کہ ان کے اندر کوئی ضدی اور حاسد بچہ چھپا بیٹھا ہے جس کو بڑوں سے سخت نفرت ہے، ان کی اسی بچگانہ روش پہ ان کو آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے چلتا کیا تھا، مگر پاکستان میں ان کی عادت کو خوب پزیرائی ملی کیونکہ پی سی بی سینیئر کھلاڑیوں کو زلیل کرکے ٹیم سے باہر کرنے کی روایت اتنی ہی پرانی ہے جتنا پاکستان کرکٹ بورڈ پرانا ہے
ٹیم منیجمنٹ اس انتظار میں ہوتی ہے کہ کب سینیئر کھلاڑی فٹ یا دستیاب ہو اور اسے ٹیم میں شامل کیا جائے مگر انگلینڈ میں جیت کے انتظار میں پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ شکستوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی ضدی عادت سے مجبور ہیں ،،، شعیب ملک کے تیسرے ون ڈے میں شرکت یقینی سمجھی جا رہی تھی مگر ہمارے ذرائع بتا رہے ہیں ٹیم منیجمنٹ چاہتی ہے کہ وہ اپنے لاڈلوں کو اچھی طرح آزما لے پھر بڑوں کو بھی دیکھ لیا جائے گا
کچھ اسی صورت حال کا سامنا سابق کپتان محمد حفیظ کو ہے کہ جنہوں نے اپنی دستیابی تو ظاہر کردی ہے مگر ذرائع کے مطابق مکی آرتھر فی الحال ان کو بھی چانس دینے کے موڈ میں نہیں ہیں اور یہ بات یقینی ہے کہ تیسرے ون ڈے میں بھی محمد حفیظ ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں