محمد حفیظ پھر سے بنے آل راونڈر، تابی لیکس کے مداحوں کا شکریہ
قومی ٹی ٹونٹی کے سابق کپتان محمد حفیظ کو آئی سی سی نے پھر سے انٹرنیشنل کرکٹ میں باولنگ کرنے کی اجازت دے دی ہے، تابی لیکس نے سب سے پہلے حفیظ کے باولنگ ایکشن ٹیسٹ کی خبر دی تھی، باولنگ ایکشن کلیئر ہونے پر سابق کپتان نے تابی لیکس سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ وہ دن دور نہیں جب وہ پھر سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی رینکنگ پر حکمرانی کرتے نظر آئیں گے، محمد حفیظ نے خصوصی دعاوں پر تابی لیکس کے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی فرصت میں تابی لیکس کے ٹاک شو میں شرکت کریں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں