قومی ٹیم سے بہتر تھا لاہور قلندرز کو سری لنکا کے خلاف کھیلا دیا جاتا
لاہور قلندرز نے ہائی پرفارمنس ٹریننگ سینٹر کا آغاز کردیا ہے اور اس کی افتتاحی تقریب میں ملک کے ممتاز اینکرز پرسنز،کاروباری حضرات اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری سرور نے فروغ کرکٹ میں لاہور قلندرز کی کاوشوں کو لائق تحسین و تقلید قرار دیا
انہوں نے اہالیان لاہور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں اسٹیڈیم کو کھچا کھچ بھرا دیکھ کر دنیا کو پیغام دیا کہ ہم امن پسند اور کھیلوں سے پیار کرنے والی قوم ہیں،،،
گورنر پنجاب قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سری لنکا کے خلاف لاہور قلندرز کی ٹیم کو کھیلا دیا جاتا تو نتائج اتنے مایوس کن نہ ہوتے
انہوں نے مزید کہا کہ
لاہوریوں کا کمال ہے کہ پاک سری لنکا میں میچ ہارنے کے باوجود بھی گراونڈ بھرا رہا
دنیا میں سب سےزیادہ مشکل کام صحافت ہے
سیاست کے چالیس سال کا تجربے سے بتاتا ہو کہ صحافت مشکل کام ہے
اگر کسی کےحق میں خبر لگائین تو متوازن صحافی اور مخالف کریں تو متعصب صحافی کہنا شروع کردیتے ہیں
پاکستان میں صحافت اور بھی بہت مشکل ہے یہا ں کے حالات کے پیش نظر
ایک ادمی اپنی محنت سے نام بناتا یے تو اگر کسی کے خلاف بات کردے تو بلا ثبوت ہم اس پر لفافہ صحافی ہونے کا الزام عاید کردیتے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں