گوتھم گھمبیر مہندر سنگھ دھونی کے حق میں میدان میں آ گئے
گوتھم گھمبیر مہندر سنگھ دھونی کے حق میں میدان میں آ گئے
کولکتہ: کولکتہ نائٹ رائیڈر ٹیم کے کپتان گوتھم گھمبیر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے حق میں بول پڑے ۔ گھمبیر نے کہا کہ ہمیں دھونی کو کریڈٹ دینا چاہیئے جس طرح انہوں نے ایک کمزور ٹیم کو دنیا کی نمبر ون ٹیم بنا دیا ۔
یاد رہے کہ سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں سلو بیٹنگ کرنے کی وجہ سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بھارتی بلے باز وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ بھارتی بورڈ کو اب دھونی کی جگہ نوجوان کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیئے ۔ جس کے جواب میں گھمبیر نے کہا کہ دھونی ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو کسی بھی مشکل صورتحال میں ٹیم کو سنبھال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ٹیم اچھا کھیل رہی ہو تو پھر اس کی کپتانی کرنا بہت آسان ہوتا ہے لیکن جب ناکام ٹیم کی قیادت کرنا پڑتی تو پھر اصل امتحان ہوتا ہے اور دھونی اس امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں ۔خاص طور پر اس وقت جب 2011۔12 میں جب ہم آسٹریلیا اور انگلینڈ میں جب ہمیں چار صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں سارو گنگولی ، راہول ڈریورڈ ،وریندر سہواگ اور ددھونی کی قیادت میں میچز کھیلے لیکن جو مزا دھونی کے زیرِ قیادت کھیلنے کا آیا وہ کسی اور کی قیادت میں کھیلنے کا مزہ نہیں آیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں