آسٹریلوی صحافی نے گوتم گھمبیر کو ’زبانی دہشت گرد‘ قرار دے دیا
پاکستان مخالف بیان دینے پر ایک آسٹریلوی صحافی نے بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر کو ’زبانی دہشت گرد‘ قرار دے دیا۔
پاکستان مخالف بیانات دینے کے لیے مشہور گوتم گھمبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کرنا ہی کافی نہیں بلکہ اگر پابندی عائد کرنی ہے تو تمام شعبوں پر عائد کی جائے پھر چاہیں وہ فلمیں ہوں میوزک یا کوئی اور شعبہ۔
Gautam Gambhir is a verbal terrorist.
The crap he said again today re relationship between India / Pakistan is dangerous.
— Dennis Jai Hind (@DennisCricket_) April 27, 2018
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آنے والے کسی بھی شخص کو بھارت میں پرفارم کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور ایسا تب تک کرنا چاہیے جب تک دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری نہ آجائے۔
بیان کے بعد آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ گوتم گھمبیر ایک ’زبانی دہشت گرد‘ ہیں، جو باتیں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے کہیں وہ بکواس اور خطرناک ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں