آسٹریلوی آل راﺅنڈر گلین میکس ول کو پاکستانی کپتان سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانا مہنگا پڑ گیا ،ویڈیو دیکھیں ہاتھ کیوں نی ملایا
ہرارے : آسٹریلوی آل راﺅنڈر گلین میکس ول نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد سے فائنل میں شکست کے بعد ہاتھ نہیں ملایا ،کیوں ؟
ہرارے میں سہ فریقی ٹی 20 ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے فخر زمان کے 91 اور شعیب ملک کے ناٹ آﺅٹ 43 کی بدولت آسٹریلوی ٹیم کو 6وکٹ سے شکست دے دی۔سہ فریقی ایونٹ میں شکست کے بعد ایک اور برا رویہ آسٹریلوی کھلاڑی کی طرف سے دیکھنے میں آیا ،جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
آسٹریلوی آل راﺅنڈرمیکس ویل جن کی وجہ شہرت جارحانہ بیٹنگ بھی ہے، نے میچ ختم ہونے کے بعدپاکستانی کپتان سرفراز احمد سے جان بوجھ کر ہاتھ نہیں ملایا۔ان کی اس غیر اخلاقی حرکت کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا ،جس پر اب ہرطرف سے آسٹریلوی کھلاڑی کو تنقید کا سامنا ہے اور کہا جارہا ،ہار پر اتنا غصہ درست نہیں ہے۔
For those who missed it. This is what happened. pic.twitter.com/nORNAMLTPR
— Taimoor Zaman (@taimoorze) July 8, 2018
اپنی رائے کا اظہار کریں