ناکام ٹریفک منصوبہ بندی، تماشائی سٹیڈیم پہنچنے میں ناکام
جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم لگا کر ورلڈ الیون کو پاکستان لانے میں کامیابی حاصل کی،،،وہیں اداروں کی ناقص منصوبہ بندی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کیے دھرے پر پانی پھیر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے دعوی بھی درست ثابت نہ ہوسکے کہ تمام میچوں کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں اور جو لے چکے وہ اعصاب شکن ٹریفک میں ایسے پھنستے ہیں کہ ان کو گھر واپسی کا بھی راستہ نہیں ملتا اور گھنٹوں خواری کے بعد بنا دیکھے رات گئے گھر پہنچ رہے ہیں،،، ورلڈ الیون اور پاکستان کے مابین پہلے میچ میں تو پندرہ ہزار کے لگ بھگ تماشائی نظر آئے مگر دوسرے میچ میں تماشائیوں کی حاضری خاصی کم رہی اور اس کی وجہ درجنوں جگہ چیکنگ، بے ہنگم ٹریفک بلاکنگ دکھائی دیتی ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں