برائٹو پینٹس نے قزافی اسٹیڈیم کی گنجائش ڈبل کرنے کی پیشکش کردی
قزافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون انڈی پینڈنس کپ کے لوگو کی تقریب رونمائی ہوئی جسمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ تو چاہتے ہی نہیں تھے کہ جنرل سٹینڈ کا ٹکٹ محض 500 روپے کا ہو
کرکٹ پاکستانیوں کی واحد تفریح ہے مگر وہ تاریخی سیریز کے مہنگے ٹکٹ خریدنے کی سکت نہیں رکھتے اور عوام کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جائے
تابی لیکس سے خصوصی گفتگو میں سیریز کے اہم سپانسر برائٹو پینٹس کے ڈائریکٹر خواجہ عاطف سکہ نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی کرکٹ سے محبت سے بخوبی واقف ہیں اور برائٹو پینٹس ملک بھر فروغ کرکٹ کے اقدامات کرنے میں ہمہ وقت مصروف رہتا ہے،،، مہنگے ٹکٹوں کے سوال کے جواب میں عاطف سکہ نے کہا کہ اس کا فیصلہ تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے اور اسٹیڈیم میں کرسیاں نصب کرنے سے تماشائیوں کے بیٹھنے گنجائش بھی کم ہوگئی ہے،،،، انہوں نے کہا ان کو پورا یقین ہے کہ اب پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ تواتر سے دیکھنے کو ملے گی اور عوام میں کرکٹ دیکھنے کا رجحان بھی تیزی سے بڑھے گا،،،خواجہ عاطف سکہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پیشکش کی ہے کہ عوم کو سستے داموں ٹکٹ فراہم کرنے کے لیے اسٹیڈیم کی گنجائش بڑھانے کی ضرورت ہے اور برائٹو پینٹس قزافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی تعداد ڈبل کرنے کے لیے نئے پویلینز تیار ہے تاکہ شائقین کرکٹ کو سستے داموں ٹکٹ حاصل کرنے میں مدد ملے
اپنی رائے کا اظہار کریں