More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

چار ملکی ہاکی سیریز اوپن کا میدان لاہور میں سجنے کو تیار

چار ملکی ہاکی سیریز اوپن کا میدان لاہور میں سجنے کو تیار

ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ہونے والی  چار ملکی ہاکی سیریز اوپن کل سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی. جبکہ میزبان پاکستان کی جانب سے پریذیڈنٹ الیون مہمان ٹیموں کے ساتھ دوستانہ میچز کھیلے گی.کل سے شروع ہونے والے ایونٹ کا افتتاحی میچ ازبکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا. تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایچ کی جانب  سے جاری کردہ میچ سیریز شیڈول کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں 17 دسمبر تا 22 دسمبر کھیلی جانے والی چار ملکی ہاکی سیریز اوپن میں قازقستان، افغانستان، ازبکستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.جبکہ میزبان ملک پاکستان کی جانب سے پریذیڈنٹ الیون ہاکی ٹیم مہمان ٹیموں کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلے گی. ایونٹ کا افتتاحی میچ کل 17 دسمبر کو ازبکستان اور افغانستان کےدرمیان کھیلا جائے گا.جبکہ دوسرا میچ 18 دسمبر کو قازقستان اور نیپال کے درمیان  ہوگا.تیسرا میچ  19 دسمبر کو افغانستان اور قازقستان کے مابین کھیلا جائے گا.چوتھا میچ 20 دسمبر کو ازبکستان اور نیپال کے درمیان ہوگا.پانچواں میچ 21 دسمبر کو نیپال اور افغانستان کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ 22 دسمبر کو آخری میچ قازقستان اور ازبکستان کے مابین منعقد ہوگا.سیریز کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے.

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں