مراکش فٹبال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا
دوحہ (نمائندہ تابی لیکس) مراکش 20 سال بعد فٹبال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے تیسرے کوارٹر فائنل کا اختتام ہو گیا، ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو مراکش کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔ ٹورنامنٹ کی فیورٹس میں شمار کی جانے والی پرتگال کوارٹر فائنل میں مراکش کو زیر کرنے میں ناکام رہی۔
مراکش نے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی۔ مراکش نے میچ کے پہلے ہاف میں گول کر پرتگال کے خلاف برتری حاصل کی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ میچ کے دوسرے ہاف کے اختتام پر اضافی 8 منٹس کے کھیلا کا اضافہ کیا گیا، تاہم عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔
کرسٹیانو رونالڈو بھی اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔ میچ کے اختتام پر میدان میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، مراکش کے کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز ہو گئے، جبکہ اسٹیڈیم میں موجود مراکش کے تماشائی ناصرف خوشی سے نہال دکھے بلکہ کئی شائق جذباتی ہو کر اپنے آنسووں پر قابو نہ رکھ سکے۔ واضح رہے کہ مراکش نے فٹبال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے عرب اور افریقی ملک ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں