فیفا ورلڈکپ: ارجنٹائن نیدرلینڈز کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
لاہور،(نمائندہ تابی لیکس)قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا گیا دوسرا کوارٹرفائنل مقررہ وقت میں 2-2 گول سے برابر رہا۔
ارجنٹائن کی جانب سے مولینا اور میسی نے ایک ایک گول کیا
جبکہ نیدرلینڈز کے دونوں گول ویگ ہورسٹ نے کھیل کے آخری لمحات میں کیے
میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا مگر اُس میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد دونوں ٹیموں کو 5،5 پینالٹی ککس دی گئیں۔
پینالٹی ککس سیشن میں ارجنٹائن نے 4 اور نیدرلینڈز نے 3 گول کیے، یوں ارجنٹائن کی ٹیم نے دوسرے کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں اُس کا مقابلہ منگل کو کروشیا سے ہوگا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں