More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

فیفا فٹ بال ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب اور پاکستان کا اعزاز

فیفا فٹ بال ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب اور پاکستان کا اعزاز

جی ہاں دنیائے کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ فٹ بال ورلڈکپ آج روس میں شروع ہونے جا رہا ہے اور سعودی عرب اور میزبان روس کا افتتاحی میچ رات نو  بجے کھیلا جارہا ہے مگر اس سے پہلے اس میگا ایونٹ کی یادگار افتتاحی تقریب ہوگی ،،، جس میں فیفا کے رکن ممالک کے دستے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔

دنیا بھر سے شائقین فٹ بال رشیا میں امڈ آئے ہیں اور بیشتر ہوٹلوں کی بکنگ مکمل ہوچکی ہے،،،

 آخری مرتبہ اکتوبر 1993 میں ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا تھا اور اس میچ میں سعودی عرب نے روس کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی تھی اور اس مرتبہ سعودی کھلاڑی افطاری کے کچھ ہی دیر بعد میدان میں اتریں گے
افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان فٹ بالر سارنگ بلوچ حاصل ہوا ہے جو مارچ پاسٹ میں پاکستانی پرچم کے ساتھ جلوہ گر ہونگے،،، سارنگ بلوچ کہتے ہیں میگا ایونٹ میں پاکستان کا جھنڈا اُٹھانا اعزاز کی بات ہے۔ سارنگ بلوچ پر امید ہیں کہ ایک دن پاکستان بھی فٹ بال ورلڈکپ میں شرکت کا اعزاز حاصل کرے گا

ادھر کراچی سے اطلاعات ہیں کہ لیاری میں ورلڈکپ دیکھنے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں اور وہاں ہر کسی نے اپنی اپنی ٹیم کے پرچم اپنے گھروں پر سجا لیے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ لیاری نہیں بلکہ فٹ بال ویلج کا ایک حصہ ہے ,,, مگر ذیادہ تر اہالیان لیاری برازیل کے دیوانے نظر آ رہے ہیں

football-world-cup-pakistan

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں