پاکستان جونیٸرز نے واپڈا کو شکست دے کر چیمپیٸن شپ جیت لی
پاکستان جونیئرز نے پی ایچ ایف 4 ٹیمز ہاکی سیریز اپنے نام کرلی،پاکستان چیمپین واپڈا کو سنسنی خیز مقابلہ میں شکست، پاکستان نیوی نےسوئی سدرن گیس کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، پہلے میچ کے مہمان خصوصی 1984 لاس اینجلس اولمپکس گولڈمیڈلسٹ کھلاڑی و سابق ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین توقیر ڈار تھے جبکہ فائینل کے مہمان خصوصی لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر تھے
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایچ ایف 4 ٹیمز ہاکی سیریز پاکستان جونیئرز نے اپنے نام کرلی،10 تا 17 جولائی نیشنل ہاکی سٹیڈیم آسٹروٹرف گراؤنڈ نمبر 2 لاہور پر ڈبل لیگ بنیاد پر کھیلی جانے والی ہاکی سیریز میں ٹوٹل 10 میچز کھیلے گئے جن میں پاکستان جونیئرز نے شاندار اور جاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی۔ سیریز میں پوائیٹس ٹیبل پر 11 پوائینٹس کے ساتھ پاکستان جونیئرز پہلے، 10 پوائیٹس کے ساتھ پاکستان واپڈا دوسرے، نمبر پر رہی جبکہ پاکستان نیوی نے سوئی سدرن گیس کو ہرا کر 7 پوئینٹس حاصل کرکے تیسری پوزیش سکور کرلی جبکہ سوئی سدرن گیس ایونٹ میں کوئی بھی پوائیٹ نہ حاصل کرسکی۔
اختتامی روز تیسری اور چوتھی پوزیشن کا میچ پاکستان نیوی اور سوئی سدرن گیس کے مابین کھیلا گیا جوکہ پاکستان نیوی نے 3-1 گول سے جیت لیا پاکستان نیوی کی جانب سے محمد صابر، بابر اور ایم این جنجوعہ نے گول سکور کئے جبکہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے واحد گول ایم رضوان نے سکور کیا۔ اس میچ کو ایمپائرز عاطف ملک اور سبطین رضا نے سپروائز کیا جبکہ مظہر وسیم ریزرو ایمپائر تھے۔ اس میچ کے ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض شفقت ملک نے سرانجام دیئے جبکہ سید علی عباس اور محمد نعیم نے ججز کی ذمہ داریاں سرانجام دی
ایونٹ کا فائینل پاکستان جونیئرز اور پاکستان واپڈا کے مابین کھیلا گیا جوکہ پاکستان جونیئرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان چیمپین ٹیم واپڈا کو 0-1 گول سے شکست دیکر جیت لیا۔ پاکستان جونیئر کی جانب سے میچ کا واحد گول پینلٹی کارنر پر ڈریگ فلک کے ذریعہ ارباز نے تیز رفتار گول سکور کرکے پاکستان جونیئرز کو فتح سے ہمکنار کیا۔ پاکستان چیمپین ٹیم واپڈا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی بار حملے کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان جونیئرز کی مظبوط دفاعی لائن نے ہر بار انکے حملوں کو ناکام بنایا۔اس میچ کو ایمپائرز یاسر خورشید اور مظہر وسیم نے سپروائز کیا جبکہ سبطین رضآ ریزرو ایمپائر تھے۔ اس میچ کے ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض سید علی عباس نے سرانجام دیئے جبکہ شفقت ملک اور محمد نعیم نے ججز کی ذمہ داریاں سرانجام دی
پہلے میچ کے مہمان خصوصی 1984 لاس اینجلس اولمپکس گولڈمیڈلسٹ کھلاڑی و سابق ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین توقیر ڈار تھے جبکہ فائینل کے مہمان خصوصی چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر تھے، معزز مہمانان گرامی کو سٹیڈم آمد پر شایان شان استقبال کیا گیا اور انکو کھلاڑیوں سے متعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر راشد بٹ بھی موجود تھے۔ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کے لئے سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ بھی گراؤنڈ میں موجود تھے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں