فواد عالم فٹنس ٹیسٹ تو پاس ہو گئے لیکن ٹیم میں واپسی ہو گی ؟ انتہائی اہم خبر آ گئی
لاہور : ایک عرصے سے مسلسل نظر انداز کیے جانے والے قومی بلے باز فواد عالم کا فٹنس ٹیسٹ کل ہوا جو انہوں نے پاس کر لیا ہے لیکن ان کی ٹیم میں واپسی ابھی ممکن نہیں ہے۔ فواد عالم کو ٹیم میں ٹیسٹ کھلاڑی کے طور پر شامل کیا جائے گا اور قومی ٹیم مئی 2018 سے پہلے ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے گی جس سے فواد عالم کی ٹیم میں واپسی مئی 2018 سے پہلے ممکن نہیں ہے۔
یاد رہے کہ فواد عالم ڈومیٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا جا رہا تھا۔ میڈیا پر خبریں آنے کے بعد چئیرمین پی سی بی نے فواد عالم کو نیشنل اکیڈمی میں طلب کر لیا جہاں ان کا ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے فٹنس ٹیسٹ لیا جو انہوں نے پاس کر لیا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں