اب میں یہ کام کروں گا” ،ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد فواد عالم نے ٹویٹر پر ایساپیغام دے دیا کہ شائقین کرکٹ بھی دنگ رہ گئے “
ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے ٹیم میں منتخب ہونے والے تمام کرکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھر بیٹھ کر سب کے لیے خوشی کا اظہار کریں گے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد عالم کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کی کوششوں اور اللہ کےحکم سے پاکستان کامیاب ہوگا۔خیال رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی 4 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
<blockquote class=”twitter-tweet” data-lang=”en”><p lang=”en” dir=”ltr”>Congrats to all members of the squad. I will be cheering for all of you from home. With team efforts and Allah ke hukum se PAKISTAN will win InshAllah 🙏🏼 <a href=”https://t.co/z1pBdrTvw7″>https://t.co/z1pBdrTvw7</a></p>— Fawad Alam (@iamfawadalam25) <a href=”https://twitter.com/iamfawadalam25/status/985725868415660032?ref_src=twsrc%5Etfw”>April 16, 2018</a></blockquote>
<script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>
تاہم فواد عالم فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے اور فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود ٹیم میں منتخب نہیں ہوسکے۔32 سالہ کرکٹر کی عدم شمولیت پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کرنے کے باوجود
دورہ انگلینڈ اور آرلینڈ سے ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔
بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا اور انہیں کئی سال سے سیکڑوں مرتبہ نظر انداز کیے جانے کے کرب سے دوچار ہونا پڑا ہے۔واضح رہے کہ اپنے 15 سالہ فرسٹ کلاس کیرئیر کے دوران 145 میچوں میں 55.37 کی اوسط سے 27 سنچریوں کے ساتھ 10 ہزار 7 سو 42 رنز بنا چکے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں