More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

انجرڈ عباس ٹیسٹ سے باہر، ہیڈکوچ کے فٹنس معیار کی قلعی کھل گئی

انجرڈ عباس ٹیسٹ سے باہر، ہیڈکوچ کے فٹنس معیار کی قلعی کھل گئی

جی ہاں اب ثابت ہوتا جا رہا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹیم میں شمولیت کے لیے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کی شرط محض ایک شاطرانہ چال ہے اور اس کا مقصد نا پسندیدہ کھلاڑیوں کو ٹیم سے دور رکھنا ہے، عمر اکمل اور سہیل سمیت کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جو مکی آرتھر کے وضح کردہ فٹنس لیول کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں
مگر جو کھلاڑی ان کی پسند کی لسٹ میں آتے ہیں وہ ان فٹ ہونے کے باوجود ٹیم میں شامل کر لیے جاتے ہیں، جی ہاں جنوبی افریقہ سے خبریں آ رہی ہیں کہ باصلاحیت فاسٹ باولر پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے کیونکہ وہ ابھی تک کندھے کی تکلیف سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پائے اور وہ جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون کیخلاف سہ روزہ میچ میں بھی ایکشن میں نہیں دکھائی دیے تھے
یاد رہے محمد عباس نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے اور نیوزیلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکے تھے

اطلاعات ہیں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں  پاکستانی پیس اٹیک محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی پر مشتمل ہوگا۔ جبکہ یاسر شاہ کی کارکردگی پاکستان کے لیے اہمیت کی حامل ہوگی

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں