پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے ،فخر زمان کے بارے میں اہم خبر آگئی
ڈونیڈن: ان فارم فخر زمان کے فٹ ہونے سے گرین شرٹس کی جان میں جان آگئی جب کہ ان کی تیسرے ون ڈے میں شرکت کا امکان روشن ہوگیا۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے فخرزمان کی دائیں ٹانگ زمین کے ساتھ ٹکرائی جس سے ران پر چوٹ لگ گئی، انھوں نے اس وقت کوئی خاص پریشانی محسوس نہیں کی اور بیٹنگ کیلیے بھی آئے، میچ میں پاکستانی بیٹنگ بُری طرح فلاپ ہوئی لیکن اوپنر نے ناٹ آؤٹ 82 رنز بنائے، بعد ازاں رات کو مسئلہ بڑھ گیا اور وہ نیلسن میں دوسرا میچ نہیں کھیل پائے، ان کی جگہ لینے والے امام الحق ناکام ہوئے۔
ٹیم کی تیاریوں کی تازہ ترین ویڈیو اور ویڈیو کے آخر میں فزیو فخر زمان کی صحت کے بارے میں بتا رہے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں