More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پی سی بی کی پالیسی نے فخر زمان کو کاونٹی کرکٹ سے دور کردیا

پی سی بی کی پالیسی نے فخر زمان کو کاونٹی کرکٹ سے دور کردیا

چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ہیرو کے لیے کاونٹی کھیلنے کے دروازے اس سال بند ہوگئے،،، ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں موجود کھلاڑیوں کو وطن واپسی کی ہدایت کی ہے اور ساتھ نیشنل ٹی ٹونٹی میں شرکت کی ہدایت بھی کی ہے،،، مگر انگلینڈ سے خبریں ہیں کہ معاہدے کے مطابق انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف کھلاڑیوں کو کاونٹی اسی وقت ریلیز کر سکتی ہے جب کھلاڑی نے نیشنل ڈیوٹی یعنی انٹرنیشنل کرکٹ میں حصہ لینا ہو،،،، یہی قانون کیریبیئن لیگ میں مصروف پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بھی ہے کہ وہ لیگ کو تب ہی چھوڑ کر جا سکتے ہیں جب کھلاڑی نے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہو،،،ی سی بی کی جانب سے واپسی کے احکامات نے سمرسٹ کی نمائندگی سے پہلے ہی فخر زمان کا کاﺅنٹی کیریئر انجام کو پہنچا دیا ہے۔انگلش کاﺅنٹی سمرسٹ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ میتھیو مینارڈ نے تصدیق کر دی ہے کہ پاکستانی بیٹسمین فخر زمان کلب جوائن نہیں کر رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیربین پریمیر لیگ اور کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف اپنے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو وطن واپسی کی ہدایت کر دی ہے جس میں فخر زمان بھی شامل ہیں۔میتھیو مینارڈ کے مطابق ویزے کے حصول کے بعد فخر زمان کو کورے اینڈرسن کی جگہ سنبھالنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہونا تھا لیکن اب وہ انگلش کلب سے منسلک نہیں ہو سکیں گے اور اب سمرسٹ کو ان جیسا کوئی دوسرا کھلاڑی تلاش کرنا پڑے گا جو کلب کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ کو لے کر چل سکے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں