ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کروں گا: فخر زمان
لاہور: قومی کرکٹر فخر زمان کا کہنا ہےکہ کوشش ہوگی کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز میں کھیلیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ٹیسٹ میں بھی جارحانہ انداز میں کھیلوں، کوشش کروں گا کہ ٹیم مینجمنٹ اور بورڈ کے اعتماد پر پورا اتروں۔انہوں نے کہاکہ انگلینڈ میں پہلے کھیل چکا ہوں، کنڈیشنز جاننے کی وجہ سے فائدہ ہوگا۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہورہا ہے، لاہور قلندرز میں برینڈن میکلم کےساتھ نائب کپتانی کرکے سیکھنےکا موقع ملا اور اس ٹیم میں عاقب جاوید نے بھی بہت سکھایا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں