More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی لیگ کا اعلان کردیا

ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی لیگ کا اعلان کردیا

جی ہاں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحفظات کے باوجود ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے کئی نمائندہ ممالک کی حمایت سے ٹی ٹونٹی لیگ کا اعلان کردیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ یہ لیگ شارجہ،دوبئی اور ابوظہبی میں ماہ دسمبر جنوری میں کھیلی جائے گی جسمیں دنیائے کرکٹ کے ممتاز کھلاڑی شرکت کریں گے
چوبیس دن پر محیط اس لیگ میں پانچ ٹیمیں شریک ہونگیں اور بائیس میچز دیکھنے کو ملیں گے،،، تفصیلات کے مطابق ہر ٹیم سولہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی  اور ہر ٹیم میں چھ سٹار کھلاڑی،، دو ایمرجنگ کھلاڑی فل ممبرز ممالک سے جبکہ ایسوسی ایٹ ممالک سے دو کھلاڑی جبکہ ہر ٹیم کو متحدہ عرب امارات کے تین کھلاڑی اپنی ٹیم میں شامل کرنا ہونگے
ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی اعلان کردہ ٹی ٹونٹی لیگ کو انگلینڈ، ویلز،افغانستان،آئرلینڈ،زمبابوے،نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز جیسے نمائندہ ممالک کی حمایت حاصل ہوچکی ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں