لاہور قلندرز کے حارث روف سمیت 12 ایمرجنگ کرکٹرز این سی اے طلب
جی ہاں لاہور قلندرز کے سپیڈ سٹار حارث روف نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور کی نظروں میں آ گئے اور قومی ٹیم کے لیے بیک اپ کھلاڑی تیار کرنے کے لیے 12 کھلاڑیوں کو طلب کر لیا گیا ہے
کھلاڑیوں میں عمر خان، موسیٰ خان، حارث رؤف، ارشد اللہ، زاہد محمود اور محمد جلال شامل ہیں
محمد اسد، محمد عامر حسین، فیصل اکرم، ارشد اقبال، عاکف جاوید اور احسن جمیل مرزا کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے
فاسٹ بولر محمد حسنین کیربئین پریمئیر لیگ سے معاہدے کے باعث کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے
دو ہفتے جاری رہنے والا کیمپ 23 اگست سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا
کیمپ کا مقصد قومی اسکواڈ کے لیے بیک اپ تیار کرنا ہے، ڈائریکٹر اکیڈمیز پی سی بی مدثر نذر
کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں کی مہارت میں نکھار لایا جائے گا، مدثر نذر
ہائی پرفارمنس کیمپ کے پہلے مرحلے میں قومی انڈر 16 کرکٹرز کو ٹریننگ دی گئی تھی
کیمپ کا دوسرے مرحلہ قومی انڈر 19 کرکٹرز کی این سی اے میں تربیت پر مشتمل رہا تھا
اپنی رائے کا اظہار کریں