ہر کھلاڑی کو ممنوعہ ادویات کا علم ہونا چاہیے,ڈاکٹر اسد عباس
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیکل کمیشن کے سیکریٹری ڈاکٹر اسد عباس کا کہنا ہے کہ ڈوپنگ سے آگاہی کی اہمیت موجودہ دور میں بڑھ چکی ہے ۔ ٹریننگ کے ساتھ ایتھلیٹس کو ممنوعہ ادوایات کا بھی لازمی علم ہونا چاہیے ۔۔
پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ای لائبریری نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں ڈوپنگ ان اسپورٹس کے سیمینار کا اہتمام کیا ۔۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے پی او اے میڈیکل کمیشن کے سیکریٹری ڈاکٹر اسد عباس نے کہا کہ ڈوپنگ سے آگاہی کی موجودہ دور میں اہمیت بہت بڑھ چکی ہے یہی وجہ ہے کہ واڈا نے ڈوپنگ کے حوالے سے سختیاں زیادہ کر دی ہیں اس لیے اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ ایتھلیٹس کو ٹریننگ کے ساتھ ممنوعہ ادویات کے بارے میں علم ہونا لازمی ہونا چاہیے ۔۔ انہوں نے کہا کہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے سے ایتھلیٹ کی ہی نہیں ملک کی بھی بدنامی ہوتی ہے ڈوپنگ اب اس قدر اہم ہےکہ آؤٹ آف کمپیٹیشن بھی ڈوپنگ لازمی ہو چکی ہے ۔ قوت بخش ادوایات سے بچنا چاہیے محنت پر یقین رکھنا چاہیے کیونکہ ممنوعہ ادویات کے استعمال سے کھیلوں کی انٹیگریٹی کو نقصان پہنچتا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں