گرین شرٹس کی ٹی 20 رینگنگ میں پہلی پوزیشن دلچسپ صورتحال کے بعد صرف 0.19 کے فرق سے بچ گئی
دبئی: ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ون پوزیشن بال بال بچ گئی۔ایک ہفتہ قبل کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائیڈ پر آئی سی سی ترجمان کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگر کینگروز نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 ٹرائنگولر سیریز میں ناقابل شکست رہتے ہیں تو اس طرز کی نمبر ون ٹیم بن جائیں گے تاہم بدھ کو ڈک ورتھ لوئس پر19 رنز سے فتح سمیٹنے والی آسٹریلوی ٹیم کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب انھوں نے بدستور گرین شرٹس کو خود سے آگے موجود پایا۔
اس بارے میں آئی سی سی کا کہنا تھا کہ سیریز کے دوران جو اندازہ پیش کیا گیا تھا اس میں غلطی ہوئی، ٹرافی سمیت تمام میچوں میں کامیابی کے باوجود آسٹریلوی ٹیم پاکستان سے 0.19 کے معمولی فرق سے پیچھے رہی، گرین شرٹس کے پوائنٹس 125.84 ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پوائنٹس اب 125.65 ہوچکے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں